ون ڈےسیریز:جنوبی افریقہ کوشکست:پاکستان کافاتحانہ آغاز

پاکستان نےپہلےون ڈےمیچ میں جنوبی افریقہ کوسنسنی خیزمقابلےکےبعد2وکٹوں سےشکست دے کر سیریزمیں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔
فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں کھیلےگئے3ون ڈےمیچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان ٹیم کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیاجنوبی افریقہ کی ٹیم نےپہلےکھیلتےہوئے 263 رنز بنائے۔جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فیصل آبادمیں17سال بعدانٹرنیشنل کرکٹ کامیلہ سجاجس میں شائقین کرکٹ کاجوش وجذبہ دیکھنےوالاتھا۔ شاہین آفریدی نے پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کی۔انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سےاننگزکاآغازاچھا رہا اوپنرز کے درمیان 98 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔پریٹوریس 57رنزبناکرپویلین لوٹ گئےپھر کوئنٹن ڈی کوک بھی 63 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
ٹونی ڈی زورزی18رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے،جبکہ کپتان بریٹز نے42 رنزکی اننگزکھیلی اور کاربن بوش 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پوری جنوبی افریقی ٹیم 49.1 اوور میں 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سےنسیم شاہ اورابراراحمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2شکارکئے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز کےحصےایک ایک وکٹ آئی ۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازصائم ایوب اورفخرزمان نےکیادونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےٹیم کواچھاآغازفراہم کیا۔فخرزمان 45رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ صائم ایوب بھی 39رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔پھر مایا ناز بلے بازبابراعظم صرف7سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔
حسین طلعت22رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،پھروکٹ کیپرمحمدرضوان نےذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئےٹیم کو55رنزفراہم کئے۔سلمان علی آغا 62رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز ایک اور محمد نواز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور نسیم شاہ 0 کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کا 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے فریرا اینگیٹی اور کاربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی سکواڈ:
فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، حسین طلعت، حسن نواز، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، نسیم شاہ اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، لوان-ڈرے پریٹوریئس، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریٹزکے (کپتان)، سینیتمبا قیشیلے، ڈونووین فریرا، جارج لنڈے، کاربن بوش، بیورن فورٹین، لنگی انگیڈی اور لیزاد ولیمزپر مشتمل ہے۔
واضح رہےکہ پاکستان نے میچ 2 وکٹوں سے جیت کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔















