بھارتی فضائی حدودکی بندش میں توسیع:پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کانیانوٹم جاری

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےحکومت کی منظوری سےبھارتی فضائی حدودکی بندش میں توسیع کے لئےنیانوٹم جاری کردیا۔
نئےنوٹم کےمطابق پاکستان نےبھارت کےلئےفضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی،جس کےبعدبھارتی طیاروں کےلئےپاکستان نےاپنی فضائی حدود23جنوری 2026تک بندکرنےکافیصلہ کیاہے۔
واضح رہےکہ رواں سال مئی میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ کے بعد پاکستان نےبھارتی طیاروں کےلئےاپنی فضائی حدودبندکردی تھی ،جس سےانڈین ایئرلائنزکوبڑےمعاشی نقصان کاسامناکرناپڑھ رہاہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔















