ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں آج پاکستان اورجنوبی افریقہ مدمقابل ہونگے

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں آج پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےٹی ٹوئنٹی سیریزکےتیسرےمیچ میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑےگا۔شاہین سیریز جیتنے کے لئے سردھڑکی بازی لگائیں گےجبکہ پیروٹیزبھی فتح کے لئےمیدان میں اترئے گئے۔
قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغاکریں گے،میچ مقامی وقت کےمطابق رات آٹھ بجےشروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک26ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگئےجس میں پاکستان نے13میچزمیں کامیابی حاصل کی جبکہ 13میچزجنوبی افریقہ نےجیت لیے۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکےپہلےمیچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو55رنزسےشکست دی تھی جبکہ سیریزکےدوسرےمیچ میں گرین شرٹس نےمہمان ٹیم کو9وکٹوں سےہراکرسیریز1-1سےبرابرکرلی ہے۔















