پاکستان حالت جنگ میں ہےملک میں امن قائم رکھنابہت ضروری ہے، صداقت مجید

0
13

سینئروائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نےکہاہےکہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اس موقع پر ملک میں امن قائم رکھنا بہت ضروری ہے۔
سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ رمضان المبارک اور عید کا تہوار امن اور سکون سے گزر گیا ۔اس بار دہشت گردی کا بہت زیادہ امکان تھا جس پر ہماری فورسز نے بڑی محنت اور پروفیشنل سکل سے قابو پایا۔پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اس موقع پر ملک میں امن قائم رکھنا بہت ضروری ہے ہماری عوام عرصہ دراز سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے ۔ہم نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور آگے بھی ملک کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
میاں صداقت مجید کا مزید کہنا ہے کہ امن کمیٹی پنجاب کی طرف سے تمام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے کہ وہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے دن رات کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a reply