پاکستان نےبنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن کوبراہ راست پروازوں کی اجازت دیدی

0
21

پاکستان نےبنگلہ دیش کی بیمان ایئرلائن کوبراہ راست پروازوں کی اجازت دےدی۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اےنےڈھاکا اورکراچی کیلئےبراہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے،حکومت کی منظوری کےفوری بعدڈی جی سی اےاےنےبراہ راست پروازوں کی اجازت دی،ابتدائی طورپربیمان بنگلہ دیش ائیرلائن کو3ماہ کیلئے 30مارچ تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایئرلائن کومنظورشدہ روٹ کےذریعےپاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی،بیمان بنگلہ دیش ایئرکوپاکستان ایئراسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پرعمل کرناہوگا،بیمان ایئرلائن کوکراچی ایئرپورٹ پرسلاٹ کی منظوری بھی دےدی گئی،فلائٹ کی معلومات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کوفراہم کرنا ہوگی۔اس اقدام سےپاکستان اوربنگلہ دیش کےایوایشن شعبہ کوفروغ ملےگا۔

Leave a reply