پاک بحریہ کااینٹی شپ بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ

ملکی دفاع ناقابل تسخیربنانےکامشن،پاک بحریہ نےاینٹی شپ بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بیلسٹک میزائل سمندراورزمین پرکامیابی سےاہداف کونشانہ بناسکتاہے،ویپن سسٹم اسٹیٹ آف دی آرٹ ،گائیڈنس اورجدیدسہولیات سے لیس ہے،کامیاب ٹیسٹ پاکستان کی ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت اور پاک بحریہ کے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نےکامیاب تجربےمیں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔















