پاکستان اورقطرکےتعلقات مشترکہ اقداراورباہمی احترام پرمبنی ہیں، صدرمملکت

0
9

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اورقطرکےتعلقات مشترکہ اقداراورباہمی احترام پرمبنی ہیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے ریاست قطرکےقومی دن پرمبارکبادپیش کی اورصدرآصف زرداری نےامیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی اورقطری عوام کیلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔
صدرآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ امیرقطرکی قیادت میں قطرنےنمایاں ترقی اورکامیابیاں حاصل کیں، پاکستان قطرکےساتھ سرمایہ کاری اورتجارت میں تعاون بڑھانےکاخواہاں ہے،پاکستان اورقطر کے تعلقات مشترکہ اقداراورباہمی احترام پرمبنی ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک کےدرمیان قریبی اوردیرپابرادرانہ تعلقات قائم ہیں،توانائی ،زراعت اور ٹیکنالوجی میں شراکت داری کوفروغ دیا جائے گا۔

Leave a reply