پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کااضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا ہی سے مثبت رجحان دیکھا گیا۔
100 انڈیکس 4449 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 157190 پر کھلا، جبکہ اس وقت انڈیکس 2005 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 154745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ پانچ روز کے لیے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد یورپ اور امریکا کے ساتھ ساتھ ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
جاپان کا نکئی انڈیکس 0.75 فیصد، کوریا کا کاسپی ڈھائی فیصد، شنگھائی اسٹاک ایک فیصد جبکہ بھارت کا نفٹی ففٹی سوا فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔















