پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلےگایانہیں؟حتمی فیصلہ آج متوقع

0
14

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کاکہناہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کےرویہ پراحتجاج کیسے کرنا ہے؟پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےمختلف آپشنزپرغورشروع کردیا۔
ذرائع کابتاناہےکہ پہلی تجویزیہ ہےکہ پاکستان ورلڈکپ کےمیچزمیں سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کرے،جبکہ دوسری تجویزمیں پاکستان بھارت کےخلاف میچ کابائیکاٹ بھی کرسکتاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نےاس حوالےسے سابق کھلاڑیوں سےبھی مشاورت شروع کردی۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی اور پی سی بی حکومتی احکامات پر عمل کرے گا۔ کھلاڑیوں نے بھی اس معاملے پر پی سی بی کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ پی سی بی نے گزشتہ روز ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، تاہم چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اسکواڈ کا اعلان شرکت کی حتمی ضمانت نہیں ہے۔
واضح رہےکہ بائیکاٹ کی صورتحال آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے نکال کر اس کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے فیصلے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس پر پاکستان نے بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت کی ہے۔

Leave a reply