ٹی ٹوئنٹی سیریز:دوسرےمیچ میں آج پاکستان اورساؤتھ افریقہ میں جوڑپڑےگا

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں آج پاکستان اورساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کےدرمیان جوڑپڑےگا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ کی میزبانی کےلئےقذافی سٹیڈیم تیارہے،آج لاہورمیں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغاکریں گے،میچ مقامی وقت کےمطابق رات آٹھ بجےشروع ہوگا۔
مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔شاہین سیریزبچانے کےلئے سردھڑکی بازی لگادیں گےجبکہ پیروٹیزفتح کا تسلسل برقراررکھنےکی کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک 25ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگئےجس میں جنوبی افریقہ کاپلڑابھاری رہا، پیروٹیز نے13میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 12میچزمیں گرین شرٹس فتح سےہمکنارہوئی۔
واضح رہےکہ اس سےقبل پاکستان اورساؤتھ افریقہ کےدرمیان ٹیسٹ میچ کی سیریزکھیلی گئی تھی،جو1-1میچ سےبرابرہوگئی تھی۔
 
                			
                                        			














