ماڈرن ڈےکرکٹ میں ڈاٹ بال کم کھیلناہوتی ہیں،وہاب ریاض

پاکستان ویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نےکہاہےکہ ماڈرن ڈےکرکٹ میں ڈاٹ بال کم کھیلناہوتی ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض کے مطابق تربیتی کیمپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو تین گروپس میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں ڈاٹ بالز کم کھیلنا ضروری ہے، اسی لیے کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے ہائی پرفارمنس کوچز بھی تربیتی کیمپ میں ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔















