2026میں پاکستانی خلا بازوں کی چاند پر چہل قدمی کی تیاری

0
23

نئے سال 2026میں پاکستانی خلا بازوں نے چاند پر چہل قدمی کی تیاری کرلی۔پاکستان اور چین کے تعاون سے خلائی پروگرام بہت جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر کمیشن (سپارکو) کے مطابق 2026 میں پاکستان کا پہلا خلاباز چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر سپارکو شفقت علی کا کہنا ہے کہ خلائی تحقیق میں تاریخی پیشرفت کے طور پر پاکستان 2026 میں چاند پر پہنچنے کا ہدف رکھتا ہے۔ چینی تعاون سے ہم سال ِ نو میں اس بڑے اور تاریخی سنگ ِمیل کے حصول کیلئے تیار ہیں۔
سپارکو کے مطابق اس سلسلے میں چائنیز سپیس ایجنسی کے ساتھ ایم او یو سائن ہوچکا، جس کے تحت سال 2026 میں چائینیز سپیس سٹیشن پر کچھ تجربات کیلئے پاکستانی خلاباز پہنچیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ اکتوبر 2025 میں سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائیر سپیکٹرل سیٹیلائٹ خلا میں بھیجا تھا، جس کے بعد پاکستان کی خلا میں سیٹیلائٹس کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جنوری 2025 میں پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹیلائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا اور اسی سال جولائی میں پاکستان کا ایک اور ریموٹ سسنگ سیٹیلائٹ چین کے لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ،جس کی بدولت پاکستان کی زمینی مشاہداتی قوت میں اضافہ ہوا۔رواں سال پاکستان نے چاند پر قدم جمانے کیلئے روور پروگرام کا بھی آغاز کیا ،جبکہ پاکستان میں تیار کردہ روور 2028 میں چین کی مدد سے چاند پر اتارا جائے گا۔

Leave a reply