گوگل کی بجائے ٹک ٹاک: 2025 میں پاکستانیوں نے کیا تلاش کیا؟

0
4

گوگل کی بجائے ٹک ٹاک: 2025 میں پاکستانیوں نے کیا تلاش کیا؟مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے رواں سال کیلئے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانیوالے موضوعات کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستانی صارفین نے ٹک ٹاک ایپ کو محض تفریح کیلئے استعمال نہیں کیا، بلکہ اسے معلومات کے حصول کیلئے بھی استعمال کیا۔ٹک ٹاک کے پاکستانی صارفین نے خریداری کے فیصلے کرنے، سیاحتی مقامات کا انتخاب کرنے، نئے ہنر سیکھنے اور یہاں تک کہ تعلیمی رہنمائی کیلئے بھی ٹک ٹاک سرچ بار کا سہارا لیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے، کیونکہ حالیہ اعداد و شمار اس دلچسپ رحجان کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان اب ٹک ٹاک کو سیکھنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔پاکستانیوں کی کھانے اور گھومنے پھرنے سے محبت ڈیجیٹل دنیا میں بھی نمایاں رہی۔ سیاحت سے متعلق مواد (#TravelTok) کی تلاش میں 53 فیصد اور کھانوں (#FoodTok) میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔
سیاحتی مقامات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سرِفہرست رہا، جس کے بعد ہنزہ کا تاریخی التت فورٹ، دریائے چناب، لاہور اور کراچی شامل رہے۔اس کے علاوہ کرکٹ ہمیشہ کی طرح تلاش کا مقبول ترین موضوع رہا، جبکہ شوبز میں پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ترک سیریزکا سحر بھی برقرار رہا۔خواتین نے مہندی کے ڈیزائن تلاش کیے۔
رپورٹ میں اہم پہلو عملی زندگی کی تلاش رہی ، یعنی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اورٹیکنالوجی پراڈکٹس خریدنے سے پہلے پروڈکٹ ریویوز دیکھنا بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا، جو ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اب پہلے سے زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔

Leave a reply