سفارتی اورملٹری سطح پرپاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے،خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ سفارتی اورملٹری سطح پرپاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔
اپنےبیان میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناہےکہ پاکستان نےاپنے سے 5گنابڑےدشمن کوشکست دی،فیلڈمارشل نےخارجہ سطح پرپاکستان کاامیج بہترکیا ،پوری دنیانےپاکستان کی فتح کوسراہا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی فتح میں کلیدی کردارفیلڈمارشل عاصم منیرکاہے،پاکستان کی معیشت بہترہوناشروع ہوگئی ہے،پاکستان معاشی اندھیرےسےنکل گیاہے،سفارتی اورملٹری سطح پرپاکستان کی پذیرائی ہورہی ہے۔















