پاکستان کی سب سے سستی ہائبرڈ گاڑی جیکو جے 5 متعارف

0
52

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، جیکو نے پاکستان کی سب سے سستی ہائبرڈ گاڑی متعارف کروا دی۔
پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر جیکو نے نشاط گروپ کے اشتراک سے اپنی سب سے سستی ہائبرڈ ایس یو وی جیکو جے 5 لانچ کر دی ۔
کمپنی کے مطابق جیکو کی یہ متعارف کروائی گئی گاڑی سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔جیکو جے 5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ ایس یو وی ہے، جس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کو 1.83 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ کمپنی اس ٹیکنالوجی کوسپر ہائبرڈ سسٹم کا نام دیتی ہے، جو چیری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے جیکو جے 5 کا فرنٹ رینج روور ایووَک سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ واٹر فال سٹائل فرنٹ گرل، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، 18 انچ الائے ویلز، روف ریلز، چھپے ہوئے ڈور ہینڈلز اور جدید بمپر اسے مہنگی ایس یو ویز جیسی روڈ پریزنس فراہم کرتے ہیں۔
سیفٹی فیچرز میں 6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا سسٹم، فرنٹ کولیژن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، ریئر کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور فیٹیگ مانیٹرنگ شامل ہیں،جو اسے اپنی کلاس میں نمایاں بناتے ہیں۔
قیمت کےلحاظ سے جیکو جے5 کو پاکستان کی سب سے سستی ہائبرڈ ایس یو وی قرار دیا جارہا ہے۔ کمفرٹ ویرینٹ کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے، جبکہ پریمیم ویرینٹ کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی، جبکہ خریداروں کیلئے بینک کے ذریعے فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Leave a reply