پاکستان کےمثبت تشخص کوعالمی سطح پراُجاگرکرنےکی ضرورت ہے،عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کےمثبت تشخص کوعالمی سطح پراُجاگرکرنےکی ضرورت ہے۔
اسلام آبادمیں ڈسکورپاکستان کےزیراہتمام نیشنل ٹورازم ایوارڈز2025کی تقریب کاانعقادکیاگیا، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ تقریب کےمہمان خصوصی تھے،تقریب میں دنیا بھر کے پچاس سے زائد سفارتخانوں اورملکی و غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں،پاکستان آنےوالےسیاح یہاں کی خوبصورتی سےبہت متاثرہوتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کےمثبت تشخص کوعالمی سطح پراُجاگرکرنےکی ضرورت ہے،ہمارےپاس نانگاپربت اوربڑاڈپیک جیسےخوبصورت مقامات ہیں،پاکستان کےپاس قدیم تہذیب گندھارا ہے ، چولستان میں جیپ ریلی بھی ایک پرکشش کھیل ہے۔















