قومی کھلاڑی صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

0
5

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
رواں سال فروری میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانےپربلےبازصاحبزادہ فرحان کوپلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
محسن نقوی کی مبارکباد:
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ جیتنے پر صاحبزادہ فرحان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ صاحبزادہ فرحان کا اعزاز پاکستان کرکٹ کے لئے باعث فخر ہے، یہ اعزاز ان کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے،امید ہے وہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں صاحبزادہ فرحان اپنی صلاحیتوں اور محنت سے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

Leave a reply