راہ گزر : پاکستان میں سیاح مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئےاہم ایپ متعارف

0
17

پاکستان میں سیاحوں ، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے اب راستہ اورپیٹرول پمپ تلاش کرنا ہوگا آسان،وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل ایپلیکیشن ’’راہ گزر‘‘ متعارف کروانے کا اعلان کردیاگیا۔
پاکستان میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں کیلئے اب راستہ اور پیٹرول پمپ تلاش کرنامزید آسان ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن ’’راہ گزر‘‘ متعارف کروا دی، جو ملک بھر کے رجسٹرڈ اور مجاز پیٹرول پمپس کی تفصیلات فراہم کرے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ ایپ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو قانونی طور پر منظور شدہ پیٹرول پمپس کی تصدیق شدہ معلومات فراہم کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی حکومت نے ایندھن کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی متعارف کروایاگیا ہے، جو پمپ سٹیشنز اور ایندھن کی سپلائی چین کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے جوڑتا ہے۔ایپ اور مانیٹرنگ سسٹم کی کامیاب عملدرآمد کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے ساتھ اشتراک سےکیا گیا ہے۔
اس سسٹم کے تحت فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ایک مربوط ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے مربوط ہوں گے۔پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزلز لگائے جائیں گے ،تاکہ ایندھن کی مقدار اور معیار کی درست پیمائش اور مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایکسپلوسوز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے، جو پیٹرول کی سپلائی چین کو حقیقی وقت میں مانیٹر کرنے میں مدد دے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس منصوبے کے 2 مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔

Leave a reply