پی بی اے انتخابات: میاں عامر چیئرمین، شکیل مسعود حسین سیکرٹری جنرل منتخب

پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )کےانتخابات میں میاں عامرمحمود چیئرمین اور شکیل مسعود حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن نے سال دوہزار پچیس چھبیس کےلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا ہے۔ دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود چیئرمین اور ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹرقیصر رفیق نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں منعقد ہونےوالے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں سال دوہزار پچیس چھبیس کےلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پی بی اے کے مرکزی عہدوں کےلئے دنیا نیوز کے میاں عامر محمود چیئرمین، اے آر وائی کے سلمان اقبال سینئروائس چیئرمین، جیوٹی وی کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین، ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین سیکرٹری جنرل، آج ٹی وی کے احمد زبیری جائنٹ سیکرٹری جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کےلئے کے ٹی این کے ایم اطہر قاضی کو منتخب کیا گیا ہے۔۔پی بی اے بورڈ ممبرز کی ٹی وی کیٹیگری میں نیوٹی وی کے چوہدری عبدالرحمٰن، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی اور سٹی فارٹی ٹو کی وردہ نقوی منتخب ہوئے ہیں، پی بی اے بورڈ ممبرز کی ریڈیو کیٹیگری میں پانچ ممبرز کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔۔سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق نے پی بی اے کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری کی ترقی ، بہتری اور مسائل کے حل کےلئے اہم کردار ادا کریں گے۔















