پی سی بی نےسہ ملکی سیریزکانیاشیڈول اوروینیوجاری کردیا

0
8

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نےسہ ملکی سیریزکےنئےشیڈول اوروینیوکااعلان کردیا۔
پی سی بی کےشیڈول اوروینیوں کےمطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز17 کے بجائے 18 نومبر سے شروع ہوگی،سہ فریقی سیریزکافائنل 29نومبرکوہوگا،سہ ملکی سیریز کے تمام میچ اب راولپنڈی میں ہوں گے ،پہلےصرف2میچ راولپنڈی اور دیگر لاہورمیں ہونےتھے۔
سہ ملکی سیریزپاکستان ،سری لنکااورزمبابوےکےدرمیان شیڈول ہے،سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔میچ مقامی وقت کےمطابق شام چھ بجےشروع ہونگے،ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکن اور زمبابوے بورڈ سے مشاورت کے بعد فائنل سمیت سیریز کے تمام میچز پنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a reply