پی ڈی ایم اےکی ملکہ کوہسارمری میں برفباری کےحوالےسےپیشگوئی

0
34

ملکہ کوہسار میں برف باری دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار، پی ڈی ایم اے کی ملکہ کوہسار میں برفباری کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ مری اور گلیات میں 17 اور 18 جنوری کے بعد بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور میں اس موسم سرما میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ،متعلقہ ادارے موسمیاتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور جب تک بارش نہیں ہوتی، دھند کی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی ۔ گزشتہ سال سردی کا موسم معمول سے طویل رہا تھا اور رواں سال بھی شدید سردی دیر سے شروع ہونے کے باعث طویل رہنے کا امکان ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کلائمیٹک پیٹرن تبدیل ہو رہا ہے اور مارچ یا اپریل کے آغاز تک سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 17 سے 18 جنوری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a reply