آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کووزیراعظم کیلئےنامزدکردیا

پیپلزپارٹی نےآزادکشمیرمیں فیصل راٹھور کووزیراعظم کے طور پر امیدوار نامزد کردیا۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےصدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین کاکہنا تھاپارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ اچھے انداز میں ایوان چلائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہےلیکن پیپلزپارٹی کون لیگ کی حمایت حاصل ہے،اس لئےہمارےنمبر40ہیں۔ پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت ہے، اس وقت آزاد کشمیر کے حالات اچھے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے۔















