اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے تین ججز نےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نےاپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں مستقل ہونےوالےتین ججزجسٹس محمدآصف،جسٹس انعام امین منہاس اورجسٹس محمداعظم سےچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس سردارمحمدسرفرازڈوگرنےعہدوں کاحلف لیا۔
تقریب حلف برداری کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا، رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن پڑھ کر سنایا۔تقریب حلف برداری میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز بھی شریک ہوئے۔
وزارت قانون نےصدرمملکت کی منظوری سےتینوں ججزکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔
خیال رہے کہ تینوں ججز نے مستقل تعیناتی سے قبل ایک سال تک بطور ایڈہاک جج کام کیا۔
واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تینوں ججزکی مستقل تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔















