پشاورہائیکورٹ نےلانگ مارچ کیلئے سرکاری وسائل کےاستعمال پرپابندی لگادی

پشاورہائیکورٹ نےلانگ مارچ کےلئےسرکاری گاڑیوں کےاستعمال پرپابندی لگادی۔
پشاورہائیکورٹ میں ریلیوں،جلسوں اورملین مارچ میں سرکاری مشینری کےاستعمال کےخلاف درخواست پرعدالت نےچارصفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
پشاورہائیکورٹ کےحکم میں کہاگیاکہ سیاسی ریلیوں میں ریسکیومشینری اور فائربریگیڈکااستعمال کھلی بددیانتی ہے،سرکاری وسائل کاسیاسی مقاصدکے لئے استعمال عوامی اعتمادسےغداری ہے،آرٹیکل 25.5.5کےتحت عوامی وسائل کسی ایک جماعت کی جاگیرنہیں۔
عدالت نےخیبرپختونخواحکومت کولانگ مارچ کےلئے سرکاری مشینری وعملہ تعینات نہ کرنےکاحکم دیا۔
عدالتی حکم میں کہاگیاکہ سرکاری گاڑیاں اورمشینری عوامی خدمت کےلئے ہیں، سیاسی شوکےلئے نہیں، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی بدعنوانی اوراختیارات کےناجائزاستعمال کےمترادف ہے۔
پشاورہائیکورٹ نےصوبائی حکومت وحکام کوسرکاری وسائل کےغلط استعمال سے سختی سےروکنے کاحکم جاری کرتےہوئے کہاکہ سرکاری وسائل کےسیاسی استعمال سےحکمرانی کی غیرجانب داری مجروح ہوتی ہے۔















