
پیٹرول مہنگاہونےپرخیبرپختونخواحکومت نےموٹرسائیکل سواروں کو 2200 روپےکی سبسڈی دینےکافیصلہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کےہمراہ پریس کانفرنس کی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاکہناتھاکہ جعلی حکومت نے پیٹرول کا ایٹم بم گرایا ہے، وفاق صوبوں کو اعتماد میں لے،صوبائی حکومت پیٹرول میں اضافہ مسترد کرتی ہے، یہ اچھی بات ہے، وفاق کو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہیے نہ کے عوام پر بوجھ ڈال دیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں کررہے ،حکومت خود خرچہ اٹھائے گی۔
سہیل آفریدی کاکہناتھاکہ ہم نےجب کورنامیں پیٹرول مہنگاکیاتویہ لوگ اس پرسیاست کررہے تھے، پنجاب میں سیلاب آ یا تو ہم نے ان کا ساتھ دیا ، ہم نے سیاست نہیں کی، کراچی میں گل پلازہ آگ کی لپیٹ میں آیا ہم نے سیاست نہیں کی، نواز شریف کے پلیٹلیس گر گئے اس پر ہم نے سیاست نہیں کی لیکن عمران خان کی صحت کی بات ہے تو یہ اس پر سیاست کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نےاعلان کیاکہ حکومت خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں، ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے۔















