پی آئی اے کابرطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

0
41

قومی ایئر لائن کی طرف سے مسافروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ، پی آئی اے نےبرطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مانچسٹر کیلئے ایک اور اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد 11 دسمبر سے ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے جائیں گی۔
ذہن نشین رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
تاہم اب قومی ایئر لائن پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحا ل ہو چکا ہے اور پی آئی اے سے برطانیہ جانیوالے مسافروں کیلئے اس خبر کو بڑی خوشخبری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مانچسٹر کیلئے ایک اضافی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے، یوں اب11 دسمبر سے ہفتہ وار 3 پروازیں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پرواز بھریں گی۔

Leave a reply