پولیس اہلکارکی ’بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

0
27

لاہوررنگ روڈپرپنجاب پولیس کےاہلکارنےگاڑی کی چیکنگ کےدوران شہری سےرشوت وصول کی،جس کوگرفتارکرلیاگیاہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرہوئی جس میں پولیس اہلکارشہری سے ’بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت وصول کررہاہے،پولیس اہلکارکی شناخت عبدالرحمان کےنام سےہوئی جوکہ تھانہ راوی روڈ میں تعینات ہے۔
ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب میں ڈالتا ہےاس موقع اہلکارشہری کوگاڑی کےکاغذات ساتھ رکھنےکی ہدایت بھی کرتاہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کےدبنگ افسرڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

Leave a reply