بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئےپولنگ کاوقت ختم

0
6

بنگلہ دیش میں انتخابات اورریفرنڈم کےلئےووٹنگ کاوقت ختم ہوگیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کےمطابق ووٹنگ مقامی وقت کےمطابق صبح ساڑھےسات بجے سےلےکرشام ساڑھے4 بجےتک جاری رہی۔ الیکشن کےدوران پولنگ پرامن رہی،عام انتخابات میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات رہے۔
بنگلہ دیشی میڈیاکےمطابق بنگلہ دیش میں 299حلقوں کیلئےووٹ ڈالے گئے، عام انتخابات میں2ہزار امیدوار350نشستوں پرمدمقابل تھے۔64اضلاع میں 42ہزار761پولنگ سٹیشن قائم کیےگئےتھے۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کےمطابق بنگلہ دیش کےانتخابات میں ہرووٹرکو2بیلٹ جاری کئےگئےتھے۔ سفیدبیلٹ پرووٹرنےاپنےحلقےکےرکن پارلیمنٹ کیلئےووٹ دیا جبکہ گلابی بیلٹ قومی ریفرنڈم کیلئے تھا  ۔

Leave a reply