
پاپولیشن کونسل کےاعدادوشمارپرفافن نےپاکستان میں بےروزگاری پرتجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان کےہر4میں سےایک ضلع میں بےروزگاری 20 فیصدسےزائدہے،ملک کے129اضلاع میں سے36اضلاع شدید بےروزگاری کاشکارہیں،بلوچستان کاضلع پنجگور36فیصد بے روزگاری کےساتھ سرفہرست ہے ،جبکہ سب سےکم بےروزگاری کاتناسب کراچی سینٹرل میں صرف6فیصدہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ بلوچستان کے31اضلاع میں 12.5فیصد سے 35.9فیصدتک بےروزگارافرادہیں ،بلوچستان کے4اضلاع میں بے روزگار افراد30فیصدسےزائدہیں،بلوچستان کاکوئی بھی ضلع ایسانہیں جہاں بے روزگاری10فیصدسےکم ہے۔
فافن کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ پنجاب کےکسی ضلع میں بےروزگاری 20فیصد سےزائدنہیں،گجرات میں بےروزگاری کی شرح سب سےکم 6.8فیصدہے،مظفرگڑھ میں بےروزگارافراد17.2فیصدہیں۔















