ملک کےمختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پراین ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

0
7

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نےملک کےمختلف علاقوں میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پرالرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کےالرٹ کےمطابق بڑھتی سموگ سےمتعددشہروں میں ٹریفک روانی متاثرہونےکاامکان ہے ،لاہور،فیصل آباد،ملتان، بہاولپور ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں سموگ میں اضافہ متوقع ہے۔
الرٹ میں کہاگیاکہ راولپنڈی اوراسلام آبادسمیت کےپی کےمتعددعلاقوں میں دھندمیں اضافہ ہوگا،جبکہ سندھ کےبالائی علاقوں میں بھی دھندمیں اضافہ ہوسکتا ہے،20دسمبرتک رات اورصبح کےاوقات میں دھندکے باعث حدنگاہ کم ہوگی۔

Leave a reply