بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں کب داخل ہو گا؟اہم پیشگوئی

بارشیں، برفباری اور کڑاکے کی سردی،بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور دسمبر کے آغاز کا احساس ہو رہا ہے، تاہم میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ چھائی ہوئی ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ہے۔















