پیپلزپارٹی کاپنجاب کےامورپرایک بارپھروزیرعظم سےرابطےپرغور

0
9

پیپلزپارٹی نےپنجاب کےامورپرایک بارپھروزیرعظم شہبازشریف سے رابطےپرغورشروع کردیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف کی یقین دہانی کےباوجودپی پی کے پنجاب بارےتحفظات دور نہ ہوسکے،پنجاب میں پی پی اورن لیگ پاورشیئرنگ فارمولہ پرعملدرآمدشروع نہ ہوسکا،پیپلزپارٹی نےپنجاب کےامورپرایک بار پھر وزیرعظم سےرابطےپرغورشروع کردیا،پی پی قیادت کوپنجاب پاور شیئرنگ فارمولےپرعدم عملدرآمدسےآگاہ کردیاگیا،پنجاب حکومت نےپیپلزپارٹی کوتاحال صوبائی کمیٹیز اوربورڈمیں نمائندگی نہیں دی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پنجاب حکومت کوبورڈز اورکمیٹیوں کیلئےنامزدگیاں3ماہ قبل بھجوادی گئی تھیں،پنجاب حکومت نے3ماہ گزرنےکےباوجودپیشرفت سےآگاہ نہیں کیا،پنجاب حکومت کوبورڈ،کمیٹیوں اورلاافسران کیلئےنام بھجوائےتھے،پنجاب حکومت نےصوبہ میں اہم پی پی رہنماؤں کوفنڈنگ کایقین دلایاتھا۔
ذرائع کابتاناتھاکہ پنجاب حکومت نےپی پی کےاہم رہنماؤں کوتاحال فنڈزجاری نہیں کئے،پی پی نےپنجاب حکومت کوپارٹی کے33اہم رہنماؤں کےنام بھجوائےتھے،پنجاب حکومت پی پی رہنماؤں کورواں سال فنڈز جاری کرنےکی خواہشمندنہیں،پیپلزپارٹی کوپنجاب کےرہنماؤں کوفنڈزکےعدم اجرا پر شدید تشویش ہے۔

Leave a reply