پیپلزپارٹی کایوم تاسیس منانےکااعلان

چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی ہمایوں خان کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی، پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پارٹی کی ہدایت پریوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔















