پیپلزپارٹی کا قانون سازی کی حمایت کو حکومتی مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نےقانون سازی کی حمایت کو حکومتی مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ قانون سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے۔ پیپلزپارٹی کو حکومت کی جانب سے قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں۔
پیپلزپارٹی حکومت سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرے گی اور قانون سازی ایوان میں پیش کرنے سے قبل مشاورت پر زور دے گی۔
ذرائع کے مطابق عدم مشاورت کی صورت میں پیپلزپارٹی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔
اسی طرح حکومت سے سپیشل اکنامک زونز آرڈیننس پر مشاورت کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، جبکہ پیپلز پارٹی قانون سازی کے حوالے سے اپنی تجاویز حکومت کو فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس میں بڑے پیمانے پر قانون سازی کی اطلاعات ہیں، جس پر حکومت سے باقاعدہ بریفنگ کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ حال ہی ایک آرڈیننس پرحکومت اورپیپلزپارٹی کےدرمیان اختلافات شروع ہوئےتھے۔جس پراحتجاج کرتےہوئےپیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی اجلاس سےواک آؤٹ کیاتھاتووزیراعظم محمدشہبازشریف نےسپیشل اکنامک زونزترمیمی آرڈیننس واپس لینےکی سمری منظورکرتےہوئےدستخط کردیےتھے۔















