دنیائے موسیقی کی ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے22 برس بیت گئے

0
9

دنیائے موسیقی کی ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے22 برس بیت گئے۔
تفصیلات کےمطابق 1914کو ریاست جموں کشمیر میں پیدا ہونے والی کلاسیکل موسیقی کی ملکہ ’’ملکہ پُکھراج‘‘ نے محض7 سال کی عمر سے ہی فن گائیکی کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی تھی۔
مہاراجہ ہری سنگھ کی تاج پوشی کی تقریب میں گانا گایا تو مہاراجہ نے انہیں دربار کی مغنیہ مقرر کر دیا جہاں انہوں نے 9 سال تک سُروں کا جادو بکھیرا۔
پہاڑی،بھجن اور ڈوگری زبانوں کی لوک موسیقی میں مہارت رکھنے والی سُروں کی ملکہ نے 40 کی دہائی میں برصغیر کے صف اول کے گانے والوں میں اپنا نام پیدا کیا اور کئی نامور شعراء کی نظمیں بھی گائیں۔
اُن کے گائے سدابہارگیتوں کی چاشنی آج بھی برقرار ہے۔ملکہ پکھراج کاگایا حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ’’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘‘ان کی شہرت اور شخصیت کا حوالہ بن گیا۔ برصغیر کی عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج کی آواز4فروری2004 کو ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔

Leave a reply