صدرآصف علی زرداری بحرین کے4روزہ سرکاری دورےپرمنامہ پہنچ گئے

صدرمملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق منامہ پہنچنے پر بحرین کے اعلیٰ حکام اور شاہی خاندان کے ارکان نےصدرآصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس دورےکےدوران خاتون اول آصفہ بھٹوبھی صدرمملکت کےساتھ ہیں۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، تجارتی تعاون بڑھانا اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اپنے قیام کے دوران صدر زرداری بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری نے اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں بھی بحرین کے سرکاری دورے کیے تھے۔















