متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمدبن زایدالنہیان آج پاکستان پہنچیں گے

0
6

متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمدبن زایدالنہیان آج پاکستان کےسرکاری دورےپر پہنچیں گے۔
متحدہ عرب امارات کےصدرکی حیثیت سےشیخ محمدبن زایدالنہیان کایہ پہلاسرکاری دورہ ہوگا، صدریواےای شیخ محمدبن زایدالنہیان کےہمراہ وزرااوراعلیٰ حکام پرمشتمل وفدہوگا۔
متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمدبن زایدالنہیان کاوالہانہ استقبال کیاجائےگا۔
دورےکےدوران صدرآصف زرداری سےیواےای کےہم منصب ملاقات کریں گے،شیخ محمدبن زایدالنہیان وزیراعظم شہباز شریف سےبھی ملاقات کریں گے،دونوں رہنماباہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کےصدرنجی دورےپررحیم یارخان بھی جائیں گے۔
واضح رہےکہ مہمانوں کی آمدکےسلسلےمیں حکومت نے آج اسلام آباد میں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔

Leave a reply