صدرٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ کی مخالفت کرنے والے ممالک کو ٹیرف کی دھمکی

0
25

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضے کی مخالفت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ان ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں جو گرین لینڈ سے متعلق ان کے منصوبوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت گرین لینڈ کی ضرورت ہے، اور اسی بنیاد پر وہ سخت تجارتی فیصلے کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
ڈنمارک اور گرین لینڈ کے علاوہ کئی دیگر ممالک بھی صدرٹرمپ کے اس منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ امریکا میں بھی بہت سے لوگ گرین لینڈ منصوبے کے خلاف ہیں ۔
دوسری جانب صدرٹرمپ کے اس بیان نے ایک بار پھر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ممکنہ سفارتی تناؤ کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

Leave a reply