آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا،وزیراعظم

0
4

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہےکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سےآئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےقوم سےخطاب کےدوران کفایت شعاری کاپلان بتایاجس کےمطابق کفایت شعاری سے بچائے گئے اخراجات سے عوام کو ریلیف پہنچانے کا بھی اعلان کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے بھی توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری فیصلوں کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a reply