وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور منتخب

0
9

وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ،فیصل ممتاز راٹھور 36ووٹ لےکرقانون سازاسمبلی کےوزیراعظم منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتمادکی قراردادکثرت رائےسےمنظورکی گئ،نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھورکےحق میں 36جبکہ مخالفت میں2ووٹ پڑے۔پیپلزپارٹی کےفیصل ممتازراٹھور آزادکشمیرکی قانون سازاسمبلی کے16ویں جبکہ موجوداسمبلی کےچوتھےوزیراعظم منتخب ہوگئے۔
ممبران اسمبلی نےہاتھ کھڑےکرکےرائےشماری میں حصہ لیا،مسلم لیگ(ن) کے9اراکین نےفیصل ممتازراٹھورکی حمایت کی ۔
ذرائع کاکہناہےکہ مسلم لیگ (ن) حکومت کاحصہ نہیں بنےگی۔مسلم لیگ (ن)کاقبل ازوقت انتخابات کامطالبہ برقرار ہے،آزادکشمیرکےنئےوزیراعظم کاحلف منگل کےروزمتوقع ہے،جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق آزادکشمیرکی نئی حکومت کودوبڑےچیلنجزکاسامنا،ایکشن کمیٹی کےمعاہدوں پرعملدرآمدنئی حکومت کے لئےبڑاچیلنج ثابت ہوسکتاہے،مسلم لیگ(ن)کےقبل ازوقت انتخابات کےمطالبےپرعملدرآمدبھی کڑاامتحان ہوگا،کابینہ کو20وزراتک محدودرکھنابھی نئی حکومت کےلئےآزمائش ہے۔
واضح رہےکہ چودھری انوارالحق اپریل2023میں48ووٹ لےکرقانون سازاسمبلی کےوزیراعظم منتخب ہوئےتھے۔

Leave a reply