وزیراعظم کی صدرزرداری سےملاقات:مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےصدرمملکت آصف علی زرداری سےملاقات کےدوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورصدرمملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں ملکی سکیورٹی، معاشی صورتحال اور توانائی بحران پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے کردار سے بھی صدر کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف اپنے ہمسایہ ممالک بلکہ عالمی سطح پر بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

Leave a reply