وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات: سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نےجاتی امرامیں سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف سےملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شریف برادران نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پاک افغان معاہدے اور اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔















