قومی ایئرلائن کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزرنے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت اختیارکرلی

قومی ایئرلائن کی نجکاری کےمعاملےمیں فوجی فرٹیلائزرنے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت اختیارکرلی۔
اعلامیہ کےمطابق فوجی فرٹیلائزراور عارف حبیب کنسورشیم کی یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔
اعلامیےمیں کہاگیاکہ عارف حبیب کنسورشیم نےسب سےبڑی135ارب روپےکی بولی دےکرپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے75فیصدحصص حاصل کرلیےہیں۔ فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عارف حبیب کےبعددوسری سب سےبڑی بولی لکی کنسورشیم نے 134 ارب روپے لگائی تھی۔















