8 فروری کو اپنے چھینے گئے ووٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے،محموداچکزئی

اپوزیشن اتحادکےسربراہ محمود اچکزئی نےکہاہےکہ ہم نے بطور اپوزیشن 8 فروری کو اپنے چھینے گئے ووٹ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف محموداچکزئی کااپنےبیان میں کہناتھاکہ پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کے خلاف نکلے، ہماری اپنی افواج، پولیس سے کوئی دشمنی نہیں،ہم چاہتے ہیں تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں25 کروڑ عوام کی رائے کو زور زبردستی سے چھینا گیا۔ہم نے 8 فروری کو ووٹ چوری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی ،ہم اس کو ہمارے مقصد سے ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں، عمران خان عام آدمی نہیں ہے 25 کروڑ عوام کا لیڈر ہے، بانی کو کوئی نقصان ہوا اس کی ذمہ دار سرکار ہو گی۔ ہمیں عمران خان کی صحت کا خیال ہےمیں دعوے سے کہتا ہوں کہ بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پراپیگنڈاکیا جا رہا ہے۔اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جا رہا ہے میں پی ٹی آئی کے کارنان سے کہتا ہوں اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹیں۔
محموداچکزئی کاکہناتھاکہ عمران خان کے کارکنان مغرب سے مشرق تک اب بازاروں میں نکلیں دکانداروں سے کہیں ایک دن کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں،8 فروری کو دکانیں کاروبار بند کریں ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں، سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں ،ہم نے نہ کسی کو مارنا ہے نہ گالی دینی ہے ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں ،جو پارٹی جیتے اقتدار سنبھالے دوسری پارٹیاں ایک دوسرے کو معاف کریں ۔
اپوزیشن لیڈرکامزیدکہناتھاکہ آئیں پاکستان کی تشکیل نو کریں ،8فروری کے بعد اس ابتدا کو انتہا تک لے جائیں گے ،وزیراعظم شہبازشریف سے دشمنی نہیں ان سے بھی کہتے ہیں کہ آئین کو آپ نے توڑا ،عدالتوں کے پر کاٹے پیکا آرڈینس لا کر اقدامات کئے ۔















