پی ایس ایل11،پاکستانی کھلاڑیوں کی ممکنہ کیٹیگریزکی فہرست سامنےآگئ

0
19

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)11 میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ممکنہ کیٹیگریز کی فہرست سامنےآگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے11ویں ایڈیشن میں  بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور شاداب خان کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار رکھی گئی ہے۔
محمد نواز اور سلمان علی آغا ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔ صاحبزادہ فرحان، اعظم خان اور خوشدل شاہ کو گولڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں، جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں چلے گئے ہیں۔
اسی طرح اسامہ میر اور افتخار احمد بھی پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہو گئے ہیں۔ خواجہ نافع کو سلور جبکہ حسن نواز کو ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave a reply