پی ایس ایل 11کےشیڈول کااعلان،پہلی بار8ٹیموں کی شرکت

0
4

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کےشیڈول کااعلان کردیا گیا،ایونٹ میں پہلی بارآٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)26مارچ سے3مئی تک کھیلا جائےگا،ایونٹ میں 44میچزکھیلےجائیں گے ،ٹورنامنٹ میں دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی،حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائززہیں۔ پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس ،دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے،جن میں  ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔
پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچزکھیلےجائیں گے، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول ہیں ۔پاکستان سپرلیگ کےگیارہویں ایڈیشن میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

Leave a reply