عاطف اسلم کی آوازمیں پی ایس ایل 11کانغمہ جاری

0
4

عاطف اسلم کی آوازمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نےپی ایس ایل کے11ویں ایڈیشن کانغمہ گایاہے۔
اس گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)11کےتبدیل شدہ شیڈول کےمطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply