پی ایس ایل کےگیارہویں ایڈیشن کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کےگیارہویں ایڈیشن کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا۔
شائقین کرکٹ کےلئےاچھی خبر،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن کامیلہ سجنےکوتیار ہے، چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ شروع ہونے والا ہے۔میگاایونٹ میں قومی اوربین الاقوامی کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔
پی ایس ایل کےممکنہ شیڈول کےمطابق پاکستان سپرلیگ کاافتتاحی میچ رواں ماہ 26مارچ کولاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجس میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
26مارچ کوشروع ہونےوالامیگاایونٹ تین مئی کواختتام پذیرہوگا،تین مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی لاہور کرے گا، پہلا کوالیفائر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کےگیارہویں ایڈیشن میں 8ٹیمیں شرکت کریں گی،ہرٹیم کو سات، سات میچ کھیلنےہوں گے، اور دوسرے مرحلے میں مزید تین تین میچز کھیلیں گی۔















