پی ایس ایل11:دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزکافاتحانہ آغاز،حیدرآبادکنگزمین کو 69 رنز سے شکست

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن کےافتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزنےفاتحانہ آغاز کرتے ہوئے حیدر آباد کنگزمین کو69رنزسےشکست دےدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرزکےکپتان شاہین آفریدی نےحیدرآبادکنگزمین کےخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 200رنزکاہدف دیا۔ جواب میں حیدرآبادکنگزمین کی ٹیم 130رنزبناکرڈھیرہوگئی۔
لاہورقلندرزکی جانب سے اوپنرفخرزمان 39 گیندوں پر 53 ر نزبناکرنمایاں رہے،ان کےعلاوہ حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگز مین کےکپتان مارنوس لیبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ریلی میریدیتھ نے 19 اور حسان خان نے 14 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے حارث رؤف ، سکندر رضا اور عبید شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔
لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون:
(کپتان) شاہین آفریدی،حارث رؤف،محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان، پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل تھے۔
حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون :
(کپتان )مارنوس لیبوشین،صائم ایوب،عثمان خان،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل تھے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےپی ایس ایل11کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔
واضح رہےکہ افتتاحی میچ کےموقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں لائے۔















