پی ایس ایل11:آج کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈایٹرزمیں جوڑپڑےگا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کےگیارہویں ایڈیشن کےدوسرےمیچ میں آج کراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈایٹرزکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل کادوسرامیچ لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا،میچ مقامی وقت کےمطابق شام7بجےشروع ہوگا، جس میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روزپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کےافتتاحی میچ میں لاہورقلندرزاورحیدرآبادکنگزمین نےایونٹ کاپہلامیچ کھیلاجس میں دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزنےٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنےوالی حیدرآبادکنگزمین کو69سےشکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیا۔
واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 13 میچز کوئٹہ نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا۔















